Namaz-e-Janaza Arabic – Urdu

الحلبی امام ابو عبداللہ ؑ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:پہلی تکبیر کہو

اللہ اکبر

پھر تشہد پڑھو

بِسْمِ اللّٰهِ وَبِااللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَخَیْرُالا سَمَاءِ کُلُّهَا لِلّٰهِ اَشْهَدُ اَنْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ، لَاشَرِیْکَ لَه، وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ، وَرَسُوْلُهُ، اَرْسَلَهُ بِالْحَقِّ بَشِیْراً ونَذِیراً بَینَ یَدَیِ السَّاعَةِ وَاَشْهَدُ اَنَّ رَبِیّ نِعْمَ الرَّبَّ وَاَنَّ مُحَمَّدَا نِعْمَ الرَّسُوْلُ وَاَنَّ عَلِیَّا نِعْمَ الْوَصِیُّ وَنِعْمَ الْامَامُ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَتَقَبَّلَ شَفَاعَتُهُ، فِی اُمَّتِهِ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَلَمِیْنَ اءِنَّالِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَیْهِ رَاجِعُونَ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَلَمِیْن رَبَّ الْمَوْتِ وَالْحَیَاةِ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَاَهْلِ بَیْتِهِ جَزَی اللّٰهُ عَنَّا مُحَمَّدَا خَیْرَ الْجَزَاءِ بِمَا صَنَعَ بِاُ مَّتِهِ وَبِمَا بَلَّغْ مِنْ رِسَالَاتِ رَبِّهِ

مرد کے لئیے: اَ للَّهُمَّ عَبْدُکَ ابْنُ عَبْدِکَ ابْنَ أَمَتِكَ نَاضِیْثَةُ بَیَدِ کَ خَلَا مِنَ الدَّنْیَا وَ احْتَا جَ اءِ لَی رَحْمَتِکَ وَاَنْتَ غَنِیِّ عَنْ عَذَابِهِ اَ للَّهُمَّ اِنَّا لَا نَعْلَمُ مِنْهُ اِلَّا خَیْرَ ا وَاَنْتَ اَعْلَمُ بِهِ

عورت کے لئیے: اَ للَّهُمَّ أَمَتُكَ‏ ابْنَةُ عَبْدِكَ ابْنَةُ أَمَتِكَ نَاصِيَتُهُ بِيَدِكَ خَلاَ مِنَ الدُّنْيَا وَاحْتَاجَ إِلَى رَحْمَتِكَ وَأَنْتَ غَنِيٌّ عَنْ عَذَابِهَا اَ للَّهُمَّ إِنَّا لاَ نَعْلَمُ لَهَا إِلاَّ خَيْراًوَأَنْتَ أَعْلَمُ بِهَا

اَ للَّهُمَّ اِنْ کَانَ مُحْسِنَا فَزْدَ فِی اءِحْسَانِهِ وَتَقَبَّلْ مِنْهُ وَاِنْ کَانَ مُسِیْنَا فَاغْفِرْلَهُ ذُنْبِهِ وَارْحَمْهُ وَتَجَاوَزُ عَنْهُ بِرَحْمَتِکَ اَ للَّهُمَّ اءَ لْحِقْهُ بِنَبِیِّکَ وَاثَبَّتَهُ بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِیی الْحَیَاةِ الدُّنْیَا وَفِیی الْاَخِرَةِ اَ للَّهُمَّ اَسْءَلُکَ بِنَاوَبِهِ سَبِیْلَ الْهُدیٰ وَاِهدِنَا وَاِیَّاهُ صِرَاطَکَ الْمُسْتَقِیْم اَ للَّهُمَّ عَفْوَکَ عَفْوَکَ

اس کے بعد دوسری تکبیر کہو اور پہلے کی طرح (تشہد سے عفوک تک)دوبارہ پڑھو ، یہاں تک کہ (کُل) پانچ تکبیریں ہو جائیں۔

اللہ کے اسم کے ساتھ ۔ اور سب حمد اور تمام بہترین نام اللہ کے لیے ہیں ۔ میں گواہی دیتا ہوں  کہ اللہ کےسوا کوئی معبود  نہیں جس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے عبد خاص اور اس کے رسول ہیں جنہیں اس نے قیامت تک کے لیے حق کے ساتھ بشیر و نذیر بنا کر بھیجا ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ میرا رب پروردگار کتنا خوب پروردگار ہے اور بے شک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتنا خوب رسول ہے اور بے شک علی علیہ السلام کیا خوب وصی اور امام ہے ۔ اے میرے اللہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آل محمد علیھم السلام پر صلواۃ نازل فرما۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کی شفاعت  فرما اور( امت )کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےدرجا ت مزیدمنقشف فرما تمام حمد اللہ کے لیے ہے  اور بے شک ہم نے اس کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے تمام حمد اللہ کے لیے ہے جو عالمین کا پالنے والا ہے ۔ جو زندگی اور موت کا رب ہے ۔ اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت محمد علیہ السلام پر صلوا ۃ رحمت نازل فرما ! اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہترین جزاء عطا فرما اس کی جزاء جو کے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےاپنی امت کے لیے کیا اور جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رب کی طرف سے حق رسالت ادا کیا ۔  

مرد کے لئیے: اے میرے اللہ تیرا بندہ تیرے بندے کا بیٹا اور تیری بندی کا بیٹا جس کی پیشانی تیرے قبضہ قدرت میں ہے  یہ دنیا سے نکلا ہے ا ور تیری رحمت کا محتاج ہے اور تو اسے عذاب دینے سے مستغی ہے ۔ اے میرے اللہ ہم اس کی خیر کے ہی  جاننے والے ہیں تو ہم سب سے زیادہ جاننے والا ہے ۔ اے میرے اللہ اگر یہ نیک ہے تواس کی نیکیوں میں اضافہ فرما۔  

عورت کے لئیے : اے میرے اللہ تیری بندی تیرے بندے کی بیٹی اور تیری بندی کی بیٹی جس کی پیشانی تیرے قبضہ قدرت میں ہے  یہ دنیا سے نکلی ہے ا ور تیری رحمت کی محتاج ہے اور تو اسے عذاب دینے سے مستغی ہے ۔ اے میرے اللہ ہم اس کی خیر کے ہی  جاننے والے ہیں تو ہم سب سے زیادہ جاننے والا ہے ۔ اے میرے اللہ اگر یہ نیک ہے تواس کی نیکیوں میں اضافہ فرما۔  

اور اس کی نیکیوں کو شرفِ قبولیت عطا فرما۔ اگر یہ گناہ گار ہے تو اس کی مغفرت فرما اور اس پر رحم فرما اور اس سے در گزر فرما  اپنی رحمت کے ساتھ اے میرے اللہ !اسے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت نصیب فرما اور دنیا اور آخرت میں اسے قول ثابت پہ ثابت قدمی عطا فرما ۔ اے میرے اللہ! میں اپنے لیے اور اس کے لیے تجھ سے ہدایت کے راستے کا سوال کرتا ہوں اے اللہ !ہمیں اور اسے صراط مستقیم پہ ثابت قدمی عطا فرما ۔ اے میرے اللہ !تیری بخش اور عفوو کرم کا سوال ہے ۔